25 دسمبر 2013 - 20:30
افغانستان، درجنوں بموں کا انکشاف

افغانستان کی فوج نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے درجنوں بموں کا انکشاف کرکے انھیں ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں پینتیس سے زائد بموں اور بادوری سرنگوں کا پتہ لگاکر انھیں ناکارہ بنایا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے اس بیان میں آیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوج کی جاری کاروائیوں کے دوران طالبان گروہ کے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس گروہ کے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان گروہ کے افراد، سیکیورٹی فورسیز کے خلاف زیادہ تر دستی بموں کا استعمال کرتے ہیں۔

.......

/169